رحیق گلوبل اسکول میں خوش آمدید

رحیق گلوبل اسكول ایك معیاری ومنفرد اسكول ہے جہاں دینی وعصری تعلیم كا خصوصی انتظام ہے۔یہاں شروع سے ہی اسکول میں انگریزی بول چال کمپلسری قرار دیگئی ہے۔ تدریس کی زبان انگریزی رکھی گئی ہے۔ سارے مادے انگریزی زبان میں پڑھائے جاتے ہیں۔ عربی واسلامیات کی تدریس بھی انگریزی زبان میں ہوتی ہے۔ تدریس کے لیے آڈیوویزیول کا بھرپور استعمال کیا جاتاہے۔ ہر کلاس روم میں پراجیکٹر اور اسمارٹ بورڈ کا انتظام کیا گیا ہے۔


مینیجنگ ڈائركٹر كا پیغام:

رحیق گلوبل اسكول خالص دینی ماحول میں اسلامیات وعربی زبان كے ساتھ معیاری عصری تعلیم فراہم كرنے كا مایہ ناز ادارہ ہے ۔ یہاں انتھك جدوجہد، منظم پلاننگ اور اعلی وَِ‍‌زن كے سا تھ اس بات كی پوری كوشش كی جاتی ہےكہ بچوں كو ایسی معیاری تعلیم فراہم كی جائے جو دینی وعصری علوم كا مثالی سنگم ہو۔ جہاں بچے ڈاكٹر، انجینیر، وكیل، صحافی اور دوسرے اہم مقابلہ جاتی امتحانوں میں خاطر خواہ كامیابیاں حاصل كرنے كے ساتھ دین سے بھی اپنا دامن پورے طور پر وابستہ ركھ سكیں۔




Bulletin Board

  • Exam Schedule
  • Admissions are open for the
    2024-25 Academic Session from
    Nursery (Pre-School) through Grade V.